روس کی اینٹی شپ میزائل پہنچی حزب اللٰہ کی مدد کو

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے اپنی اینٹی شپ میزائلیں حزب اللٰہ کو دے دی ہیں اینٹی شپ میزائل روس کا ایک خطرناک ہتھیار ہے جو اسرائیل اور امریکہ کے دشمنوں کے ہاتھ لگ چکا ہے حزب اللٰہ کو ایران کے بعد اب روس کے ہتھیار بھی ملنا شروع ہو چکے ہیں اس لیے حزب اللٰہ امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں کو کسی خاطر میں نہیں لا رہا اور ان کی بار بار کی دھمکیوں کے باوجود اسرائیلی فوج اور ان کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے اور اسرائیلی فوج اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس لیے بات کر رہا ہے کیونکہ اس کے پاس ایران کے خطرناک ڈرون اور میزائلیں پہلے ہی موجود تھیں 

    اور اب وہ روس کی اینٹی شپ میزائل سے بحیرہ احمر میں دندناتے ہوۓ امریکہ کے بحری بیڑوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں اینٹی شپ میزائل سے حزب اللٰہ امریکہ کے بحری بیڑوں ، سب میرین اور ایئر کرافٹ کریئر کو نشانہ بنا سکتا ہے امریکہ نے اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے کے بعد یہ تمام ہتھیار اسرائیل کی مدد کیلیے بحیرہ روم میں تعینات کر رکھے ہیں لیکن اب حزب اللٰہ کیلیے یہ تمام ہتھیار معمولی پڑنے لگے ہیں جنگ میں پہلے روس کے فلسطین کے حق میں بیان اور اب حزب اللٰہ کو اسرائیل کے خلاف مدد فراہم کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ روس اس جنگ میں کہیں نہ کہیں ضرور شامل ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+