اسرائیلی ایئر فورس کی فوٹیج نے اٹھایا 7 اکتوبر کو کیے گۓ اسرائیلی ڈرامے سے پردہ

     نیوز ٹوڈے : سات اکتوبر کو غزہ پٹی کے قریب صحرا النقب میں منعقدہ یہودیوں کے میوزک سپر نووا فیسٹیول پر جو اچانک حملہ ہوا تھا دنیا اس بھیانک منظر کو کبھی نہیں بھول سکتی راکٹ حملوں اور فائرنگ سے وہ علاقہ دہل گیا خوشی کا وہ سماں چند لمحوں میں ماتم میں بدل گیا اسرائیلی شہری کئی ہفتوں سے اس تہوار کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے حملہ آوروں نے بھی اپنا پہلا ہدف اسی فیسٹیول کو بنایا وہاں راکٹوں اور فائرنگ کی بارش برسا دی 7 اکتوبر کو اس تہوار پر ہونے والے اس حملے کا ذمہ دار فلسطین کی عسکری جماعت حماس کو ٹھہرایا جا رہا تھا

   اور ان حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطین کی اینٹ سے اینٹ بجا دی غزہ پر ایسے وحشیانہ حملے کر دیے جس سے روح کانپ جاتی ہے غزہ میں لاشوں کے ڈھیر لگا دیے لیکن اب اسرائیلی ہوائ فوج کی جاری کردہ فوٹیج سے جو حقیقت سامنے آئی ہے اس نے اسرائیل کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کر دیا ہے فوٹیج کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیلی علاقے پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے میزائل برساۓ تھے اور حماس کو مورد الزام ٹھہرانے کیلیے اسرائیل نے خود ہی اسرائیلی شہریوں کا قتل عام کیا اسرائیلی کنسرٹ پر اور گاڑیوں پر اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹر نے میزائلیں داغیں اور الزام حماس پر لگا دیا یہ کوئی انوکھی بات نہیں ہے اسرائیل سے اس سے بھی زیادہ غیر انسانی فعل کی امید رکھی جا سکتی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+