ویسٹ بینک اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں جنگ کو رکوانا نیتن یاہو اور بائیڈن کی چال ہے

         نیوز ٹوڈے : غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں پر پہلے امریکہ نے نیتن یاہو کو ویسٹ بینک اور دوسرے شہروں میں قتل عام رکوانے کیلیے کہا تو نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطین  میں ایسا کچھ نہیں ہو رہا یہ اسرائیلی فوج پر سراسر الزام ہے اور ان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے لیکن جب غزہ اور دوسرے شہروں پر اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم حد سے بڑھنے لگے تو یورپی یونین ، اقوم متحدہ  ، جرمنی ، امریکہ ، برطانیہ اور دوسرے کئی ملکوں نے اسرائیلی فوج کی ان کاروائیوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی بنیادوں کے منافی قرار دیتے ہوۓ ان کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ۔

       تو اس وقت  امریکہی صدر نے نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ غزہ اور ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج جو کاروائیاں کر رہی ہے اس سے وہ غزہ میں جیتی ہوئی جنگ بھی ہار جائیں گے اور جو چند ملک اس وقت اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں وہ بھی اسرائیل کے خلاف ہو جائیں گے بائیڈن کے کہنے پر نیتن یاہو نے ویسٹ بینک اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں جو یہودی فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں نیتن یاہو نے ان یہودیوں کے رہنماؤں اور وزراء سے ملاقات کی ہے اور انہیں دو ٹوک دھمکی دی ہے کہ فلسطین کے شہریوں پر یہودیوں کے حملے فوراً رکوائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+