اسرائیل کے خلاف بڑے بڑے مسلم ممالک کا اتحاد

 

     نیوزٹوڈے: ازبکستان کے دار الحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ملاقات کی ہے دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دوران ملاقات غزہ جنگ کو موضوع بحث بنایا اور غزہ میں اسرائیلی حملے فوری روکنے اور غزہ کی گھیرہ بندی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے دنیا بھر کے بڑے بڑے مسلم ملک ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے لگے ہیں سعودی عرب میں بھی ریاض میں 57 مسلم ملکوں کا ایک اجلاس 12 نومبر بروز اتور کو منعقد کرایا جا رہا ہے جس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا

     اب  دیکھنا یہ ہے کہ ان بڑی بڑی ملاقاتوں اور اجلاس میں اسرائیل حماس جنگ سے متعلق جو فیصلے لیے جائیں گے وہ جنگ کو مزید بھڑکانے والے ہوں گے اگر ایسا ہوا تو یہ جنگ یہود اور مسلم جنگ ہو گی جبکہ 11 نوبر کو عرب لیگ کا بھی ایک اجلاس منعقد کروایا جا رہا ہے جس میں عرب کے 22 ملک شامل ہوں گے 12 نوبر کو ابراہیم رئیسی اور محمد بن سلمان 11 سال بعد اسرائیل حماس جنگ کے معاملے پر بات چیت کیلیے ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں کیونکہ اس وقت مسلم ملک آپسی اختلافات بھلا کر اسرائیل کے خلاف متحد ہو رہے ہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+