اٹلی نے غزہ کی مدد کیلیے بھیجا ایک بحری جہاز جس میں ایک پورے کا پورا ہسپتال موجود ہے
- 11, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: یورپی ملک اٹلی نے غزہ کی مدد کیلیے ایک اہم قدم اٹھایا ہےاٹلی نے غزہ کے قریب ایک ایسا اہم بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس میں ایک ہسپتال موجود ہے یہ بحری جہاز اٹلی سے روانہ ہو چکا ہے اور بہت جلد غزہ کے ساحل پرپہنچ جاۓ گا اس جہاز میں میڈیکل عملے کے 170 افراد سوار ہوں گے جن میں 30 تربیت یافتہ ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جو ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلیے بحری جہاز میں موجود ہوں گے اٹلی کا یہ بحری جہاز جنگ سے متاثرہ افراد کو طبعی امداد فراہم کرے گا اٹلی کے وزیر دفاع گیڈو کراسیٹو نے نے اعلان کیا تھا کہ 8 نوبر کو یہ جہاز اٹلی سے روانہ ہو جاۓ گا
فلسطین میں ہزاروں زخمی اس وقت مدد کے منتظر ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے لے کر اب تک 193 طبعی اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے اور 45 ایمبولینسز کو بھی نقصان پہنچایا ہے ااسرائیلی فوج طبعی مراکز اور ہسپتالوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے ایسے میں اٹلی کی طرف سے بھیجی جانے والی مدد فلسطیبنیون کیلیے کسی مسیحا سے کم نہیں اٹلی کی جانب سے غزہ میں ایک فیلڈ ہسپتال بھی بھجوانے کی تیاری کی جا رہی ہے
تبصرے