اسرائیل اور حماس کے درمیان مرحلہ وار قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ طے پا گیا
- 11, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: عرب میڈیا کے مطابق حماس کی عسکری شاخ القاسم بریگیڈ کے سربراہ یحییٰ سنور نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں معاہدہ کرنے کیلیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اگر دشمن ایک ہی دفعہ قیدیو ں کی رہائی کامعاہدہ مان لیتا ہے تو ہمیں منظور ہے اور اگر وہ مرحلہ وار تبادلہ کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کیلیے بھی تیار ہیں یحییٰ سنور کے بیان کے بعد اب عرب میڈیا نے بیان دیا ہے کہ اسرائیل بھی قیندیوں کے تبادلے پر راضی ہو گیا ہے اور دونوں کے درمیان یہ معاہدہ طے پا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں رہا کرے گا
اور اس کے بدلے حماس اسرائیل کے 100 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا اسرائیل مرحلہ وار قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر راضی ہو گیا ہے اسرائیل کی فوج کے مطابق حماس نے تقریبا 229 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے دوسری طرف اسرائیلی فوج نے 6600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو گرفتار کر رکھا ہے قیدیوں کے تبادلے کا عمل کب سے شروع ہوگا ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا
تبصرے