نیتن یاہو کی گرفتاری کی اپیل بین الاقوامی عدالت میں کی جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے
- 13, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے غزہ میں انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہوۓ جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجی عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی یاندور نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت غزہ میں تین سے چار عالمی فوجداری عدالتی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے جن میں قتل عام جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم شامل ہیں اسرائیل غزہ میں خواتین ا ور بچوں کو بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے اسرائیل کی یہ تمام کاروائیاں عالمی قوانین کے منافی ہیں '
اس لیے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر سے نالیدی یاندور نے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کیلیے جنگی جرائم کی تحقیقات کی رفتار کو تیز کرے اور نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے نیتن یاہو کو اس کی کابینہ کے ارکان سمیت جلد گرفتار کرنا چاہیے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خالف احتجاج کرتے ہوۓ جنوبی افریقہ اسرائیل سے اپنے سفیر پہلے ہی واپس بلوا چکا ہے جنوبی افریقہ نے رواں ہفتے ہی اپنے سفارتکاروں کو واپس بلوا لیا تھا
تبصرے