غزہ جنگ کی وجہ سے اقوام متحدہ میں شامل 152 ممالک میں سے 145 ملک اسرائیل کے خلاف ہو گئے

ملک اسرائیل کے خلاف

نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ میں اسرائیل کو بہت بری ہار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی گئی اس رپورٹ میں یہ درج کیا گیا تھا اسرائیل نے فلسطین کے مختلف علاقوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جن میں گولان کی پہاڑیاں اور یرو شلم کا مشرقی علاقہ شامل ہے اس رپورٹ کو اقوام متحدہ میں شامل 152 ملکوں کے سامنے پیش کیا گیا اور ووٹنگ کرائی گئی اقوام متحدہ کی عدالت میں شامل 145 ملکوں کے رہنماؤں نے اس رپورٹ کے حق میں ووٹ دیا کہ واقعی اسرائیل نے شام میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے صرف سات ملک ایسے تھے جنہوں نے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوۓ رپورٹ کے خلاف ووٹ دیا ۔

ان سات ملکوں میں ایک تو اسرائیل خود تھا اور باقی ملکوں میں کینیڈا ، نارو ، ہنگری اور امریکہ شامل ہیں اقوم متحدہ میں اسرائیل کیلیے یہ بہت بڑی ہار ہے کیونکہ جنگ کے شروع میں اسرائیل کا ساتھ دینے والے ملک بھی اب اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو گۓ ہیں کیونکہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اقوام متحدہ کے کارکنان اور اقوام متحدہ کے دفاتر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے آج اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے دفتر پر شدید بمباری کی جس سےکئی فلسطینی اور اقوام متحدہ کے کئی اہلکارہلاک ہو گۓ ان وحشیانہ مظالم پر پوری دنیا اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+