ایرانی صدر کے بیان کے بعد امریکہ اور یورپی یونین میں برہمی کا عالم
- 13, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: یورپی یونین ، بین الاقوامی عدالت سے پر زور اپیل کر رہے ہیں کہ ایرانی ہتھیاروں کی تیاری پر کڑی پابندی لگا دی جاۓ کیونکہ ایران امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ملکوں کو ہتھیار سپلائی کر رہا ہے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران حزب اللٰہ ، حوثی لڑاکوں اور حماس کو ہتھیار سپلائی کر رہا ہے اور ریاض میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کرنے کیلیے عرب اسلامی ممالک کے اجلاس میں ایرانی صدر نے جو بیان دیا ہے اس نے یورپ اور امریکہ کو اور بھی سیخ پا کر دیا ہے ۔
ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہمیں فلسطین میں اسرائیل خلاف جنگ لڑ تے مزاحمت کاروں کے ہاتھ اور ماتھے چومنے کی ضرورت ہے ان کے پاس مزاحمت کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں غزہ کے لوگ پوری امت مسلمہ کے ہیرو ہیں جو گزشتہ بیس سالوں سے سزا کاٹ رہے ہیں وہ ایک ایسی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جہاں کوئی قاعدہ قانون نہیں ہے اسرائیلی حکومت تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے 8 ہزار سے زائد فلسطینی خواتین اور بچوں کا کیا قصور تھا جن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ایرانی صدر کے اس بیان کے بعد امریکہ اور یورپی یونین مزید برہم ہو گۓ ۔
تبصرے