غزہ، اسپتال قبرستانوں میں تبدیل، الشفا میں آئی سی یو کے تمام مریض شہید

اسپتال قبرستان میں تبدیل

نیوزٹوڈے: اسرائیلی حملوں کی جانب سے اسپتالوں پر حملے اور دھماکوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ، جس کے باعث اسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا کے آئی سی یو کے تمام مریض دم توڑ چکے ہیں۔ اسپتال کے انکیوبیٹرز میں موجودہ قبل از اقت پیدا ہونے والے بچوں کو نکال لیا گیا جن میں پانچ ننھے بچے دم توڑ چکے ہیں۔

غزہ کے اسپتال کی ایک نرس نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کے عملے کو باہر نکالا اور دیگر مریضوں اور زخمیوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات بھی معطل کر دیے ہیں۔ دنیا بھر میں مختلف ممالک اور آرگنائزیشن کی گفتگو کا سلسلہ جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+