ایمانیول میکرون کا اسرائیل کے خلاف بیان، جنگ بندی کی حمایت کر دی
- 14, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: یورپ کے ایک اور ملک فرانس نے بھی غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کیلیے بہت بڑی مدد بھیج دی ہے فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے غزہ کے لوگوں کیلیے کھانا ، پانی ، ادویات ، کپڑے اور کمبل کی مدد غزہ کیلیے مصر روانہ کر دی ہے ایمانیول میکرون نے امدادی سامان سے بھرا ایک بحری جہاز مصر کی جانب روانہ کر دیا ہے جو کہ اسرائیل کیلیے ایک بری خبر ہے۔
اور اس سے بھی بری خبر ایمانیول میکرون کا بیان ہے جس پر نیتن یاہو آپے سے باہر ہو گۓ ایمانیول میکرون نے یہ بیان دیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جو بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے یہ غلط ہے ایسی کاروائیوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے اور فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے میکرون کا یہ بیان سامنے آتے ہی نیتن یاہو بھڑک اٹھے نیتن یاہو نے کہا کہ ایمانیول میکرون سمجھ نہیں پا رہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں اور غلط بات کر رہے ہیں میکرون کے اس بیان کے بعد صرف اسرائیل کی طرف سے ہی نہیں بلکہ امریکہ ، برطانیہ اور جرمنی کی طرف سے بھی انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تبصرے