اسرائیلی فوج کا غزہ میں زمینی آپریشن، الشفاء اور القدس ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن کا عمل روک دیا گیا
- 14, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ زمینی آپریشن میں غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء کو نشانہ بنایا گیا ہے اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کی مکمل طور پر گھیرا بندی کر رکھی ہے اور ہسپتال کے اوپر بھی لگاتار اسرائیلی ڈرونز چکر لگا رہے ہیں ہسپتال میں ایندھن اور بجلی کی سپلائی ختم ہو چکی ہے اس وقت الشفاء ہسپتال کی حالت بہت تشویشناک ہے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں اسرائیلی بمباری سے واحد جنریٹر بھی ناکارہ ہو گیا ہے اور آئی سی یو کے تمام مریض دم توڑ گۓ ہیں چلڈرن وارڈ میں موجود بچوں میں سے 5 بچے بھی دم توڑ گۓ ہیں اسرائیلی فوج کا اس وقت ٹارگٹ غزہ کے دو بڑے ہسپتال الشفاء اور القدس ہسپتال ہیں ۔
اسرائیلی بمباری سے الشفاء ہسپتال کے دل کے مریضوں کے وارڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اس وقت ہسپتال میں آپریشن کے بعد والے 600 مریض موجود ہیں لیکن ان کیلیے ایندھن ، پانی اور بجلی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے الشفاء اور القدس ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشن کا عمل مکمل طور پر روک دیا گیا ہے زخمیوں کی گاڑیوں اور ایمبولینسز کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اس وقت غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے 20 ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں ۔
تبصرے