حماس ایک تحریک اور جزبہ ہے جسے مٹایا نہیں جا سکتا: چیف امیر علی حاجی زادہ
- 14, نومبر , 2023
نیوذ ٹوڈے : اسرائیل حماس جنگ کے دوران اسرائیل کئی مرتبہ یہ بیان دے چکا ہے کہ اس جنگ میں حماس کا جڑ سے خاتمہ کر دیا جاۓ گا اور جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حماس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا اسرائیل کے انہی دعووں کا جواب دیتے ہوۓ ایرانی فوج کے چیف امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ حماس کو مٹایا نہیں جا سکتا حماس کوئی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک اور جذبہ ہے جو غزہ میں اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے رہا ہے حماس اور بی آئی جے یعنی فلسطین اسلامک جہاد کو اسرائیل ختم نہیں کر سکتا اگر اسرائیل نے غزہ سے حماس کے خاتمے کا دعوٰی کر بھی دیا تو یہ لڑاکے کسی اور مورچے پر اسرائیل کے خلاف ہتھیار اٹھا لیں گے ۔
اور اپنے مقصد کو پورا کرنے کیلیے ان کا جہاد جاری رہے گا ایرانی کمانڈر کے بیان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کسی صورت حماس کو پسپا ہونے نہیں دے گا ایران کی طرف سے یہ بیان جاری ہوتے ہی ایران نے اپنے ڈرون شاہد 136 ڈرون کی طاقت بھی دنیا کو دکھا دی ایران نے 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہوئی کار سے شاہد 136 ڈرون کو لاؤنچ کیا ایران نے اپنے ڈرون کی لاؤنچنگ کا جو وڈیو جاری کیا ہے اس میں ڈرون نے آسمان سے کئی بم برساۓ اس وقت ایران اور اسرائیل کےدرمیان بڑھتے تناؤ کے دوران شاہد 136 ڈرون کی لاؤنچنگ اسرائیل اور امریکہ کیلیے بہت بڑی دھمکی ہے ۔
تبصرے