ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے سے دو اہلکار شہید

دہشتگردوں کی فائرنگ

نیوز ٹوڈے : خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں ایک نجی کمپنی ترقیاتی منصوبے پر کام کر رہی ہے اس نجی کمپنی کی گاڑی پر آج دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کمپنی کے دو سول ملازمین شہید ہو گۓ دونوں شہداء کا تعلق کرک کے علاقے سے تھا شہید ہونے والوں میں محمد فیصل اور آصف کامران شامل ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین شاہ بھی پروجیکٹ کی سیکیورٹی پر مامور تھے جو دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوۓ شہید ہوگۓ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سرچ آپریشن کیا ہے ۔

دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا مرنے والے دہشتگرد کی شناخت قدرت اللٰہ عرف ابو بکر کے نام سے ہوئی ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ابو بکر دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور سیکیورٹی فوسز کو درکار تھا آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+