غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہید افراد کی تعداد 11 ہزار 240 سے متجاوز
- 14, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے 4 ہزار 630 بچے، 3 ہزار 130 عورتوں سمیت 11 ہزار 240 معصوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری سے 41 ہزار 120 رہائشی املاک، 94 سرکاری عمارتیں اور 71 مساجد بھی شہید ہوئیں جبکہ بمباری سے 253 اسکولوں کی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ فلسطینی رپورٹ کے مطابق ،غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسکول کے 3 ہزار 117 طلبا اور 130 اساتذہ شہید ہوگئے ہیں۔
7 اکتوبر سے غزہ کے تمام اسکول بند ہیں،6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم سے محروم ہیں۔ ہر طرف بربادی کا سماں ہےاسرائیلی فوج غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے دروازوں تک پہنچ گئی ہےوہاں کے عملے نے بتایا ہے کہ بچوں سمیت مزید شہادتوں کا بھی خطرہ ہے-اسرائیلی فوج نے کئی دنوں سے الشفا اسپتال کو تحویل میں لیا ہوا ہے اور اس کے اندر موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے جنریٹرز کے لیے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے وہ مریضوں کا علاج کرنے سے محروم ہیں۔
تبصرے