غزہ: الشفا اسپتال کے کمپاؤنڈ میں شہید 179 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

الشفا اسپتال

نیوزٹوڈے: اسرائیلی فوج نے کئی روز سے الشفا اسپتال کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اسپتال میں موجود 179 لاشوں کو اسپتال کے کمپاؤنڈ میں اجتماعی قبر میں دفنانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اسپتال کے کمپاؤنڈ میں دفن کیے جانے والوں میں سات بچے،اور انتیس مریض شامل تھےجو مکمل علاج نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کر گئے-

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تمام سہولیات اور ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا علاج نہیں ہو پا رہا الشفا اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے۔اس وقت الشفا اسپتال کے اندر 650 مریض، 500 عملے کے افراد اور ڈھائی ہزار کے قریب بے گھر لوگ موجود ہیں۔اس کے علاوہ 3دن میں32 مریض شہید ہوچکے ہیں، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+