پشاور میں دلہن نے ہی اپنے دولہے کو قتل کروا دیا

دولہے کو قتل

نیوز ٹوڈے: اتوار کے روز پشاور میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں چار سدہ روڈ پر اندھے قتل کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو آج سے پہلے کسی نے نہ سنا اور نہ دیکھا ہوگا پولیس کے مطابق مقتول عدنان کی شادی تھی اور جب بارات دلہن لے کر واپس آ رہی تھی تو چار سدہ روڈ پر ملزم جلال جو کہ چارسدہ کا رہائشی ہے نے دولہے عدنان کو قتل کر دیا جبکہ دولہے کے ساتھ بیٹھی دلہن کا بال بھی بیکا نہ ہوا پولیس کی تحقیق سے پتا چلا کہ دلہن اور ملزم کا کافی عرصے سے آپس میں تعلق تھا دونوں ایک دوسرے کے کزن تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے ۔

لیکن ان کے گھر والے راضی نہ تھے گھر والوں نے لڑکی کی شادی عدنان کے ساتھ طے کر دی دلہن نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر دولہے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ملزم نے دلہن سے تمام معلومات حاصل کرکے بارات سے واپسی پر دولہے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا دولہا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا قتل کی تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ دولہے کے قتل کی سازش کسی اور نے نہیں بلکہ ساتھ بیٹھی دلہن نے اپنے آشنا جلال کے ساتھ مل کر کی تھی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+