حماس نے غزہ سے اپنا مقام کھو دیا ہے اسرائیلی فوج کا دعوٰی

اسرائیلی فوج

نیوز ٹوڈے: غزہ کے مشرقی علاقوں میں حماس کے لڑاکوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان آمنے سامنے کی جنگ جاری ہے دونوں فوجیں غزہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آکر ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہی ہیں اسرائیلی فوج نے ایک وڈیو جاری کیا ہے جس میں یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ جس پارلیمنٹ میں حماس کے لیڈر بیٹھتے تھے وہاں اسرائیلی فوج نے قبضہ کر لیا ہے ایک اسرائیلی وزیر کے مطابق حماس نے غزہ کے علاقے سے اپنا مقام کھو دیا ہے ۔

جس غزہ پر پچھلے سولہ سالوں سے حماس کا طوطی بولتا تھا اب وہاں اسرائیل کا قبضہ ہو چکا ہے لیکن حقیقت میں یہ اسرائیل کی خوش خیالی ہے کیونکہ کئی مورچوں پر اب بھی حماس کے لڑاکے آئی ڈی ایف کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار بیٹھے ہیں اور اگر حماس نے اپنی طاقت اکٹھی کرکے اسرائیل پر حملہ کر دیا تو اسرائیل کو کوئی نہیں بچا سکے گا اگر اسرائیل نے غزہ میں حماس کو ہرا بھی دیا تو حزب اللٰہ کے لڑاکے جنوبی لبنان سے اسرائیل کو گھیرنے کیلیے مکمل تیار بیٹھے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+