ماسکو میں ایرانی ڈرونز کی تیاریاں شروع

ایرانی ڈرونز

نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ کے حوالے سے یورپی میڈیا کے دعوے اب سچ ثابت ہونے لگے ہیں روس اور ایران کے درمیان شاہد 136 ڈرون کی تیاری کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ایران کے شاہد 136 ڈرونز اب ماسکو میں تیار ہونے لگے ہیں ایک تحقیقاتی ادارے نے سیٹلائٹ کی مدد سے لی گئ تصویروں کے ذریعے یہ انکشاف کیا ہے کہ ماسکو کی فیکٹری میں ایرانی ڈرونز تیار کیے جا رہے ہیں موسم سرما آنے سے پہلے یوکرین میں توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کے خلاف روس ڈرونز کی تیاری کے عمل کو مزید تیز کر دے گا اور ان ڈرونز اور دوسرے ہتھیاروں کو یوکرین کے توانائی کے ذخیروں کو نشانہ بنانے میں استعمال کیا جائے گا ۔

جس سے سردیوں کے موسم میں یوکرین کیلیے حالات مزید خراب ہو جائیں گے یوکرینی صر زیلینسکی نے بیان دیا ہے کہ پچھلے سال بھی موسم سرما میں روس نے یوکرینی علاقوں پر حملے کیے جس سے انفراسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کی بندش رہی اب ماسکو میں شاہد 136 ڈرونز کی تیاری پر یورپی ملکوں کی پریشانی بھی بڑھنے لگی ہے کیونکہ روس ان ڈرونز کا استعمال یوکرین کے خلاف کرے گا تو ایران بھی امریکہ اور یورپ کے خلاف یہ ڈرونز استعمال کر سکتا ہے کیونکہ مشرق وسطٰی میں امریکہ اور ایران کے درمیان بھی جنگ کے حالات پیدا ہو رہے ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+