حماس کا خاتمہ اور غزہ پر قبضہ اسرائیل کا خواب ہے حماس لیڈر

حماس لیڈر

نیوز ٹوڈے: اسرائیل نے دعوٰی کیا ہے کہ آئی ڈی ایف نے غزہ میں حماس کے زیر انتظام پارلیمنٹ اور دوسری سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور غزہ میں پناہ گزینوں کے تین بڑے کیمپوں پر بھی قبضے کا دعوٰی کیا ہے اسرائیلی فوج نے قبضے کی کئی تصویریں اور وڈیوز بھی جاری کی ہیں لیکن حماس نے اسرائیلی فوج کے تمام دعوے مسترد کر دیے ہیں حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے خالی اور صیہونی فوج کے حملوں سے پہلے کی تباہ شدہ عمارتوں پر خیالی قبضے کا دعوٰی اسرائیلی فوج کی فتح ظاہر کرنے کی ناکام کوشش ہے ۔

آخر اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں کی وڈیوز جاری کرنے اور ڈھنڈورا پیٹنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے اسرائیلی فوج غزہ میں وحشیانہ تشدد کی تمام حدیں پار کر رہی ہے لیکن حماس کو ختم کرکے حماس کے زیر انتظام علاقوں پر قبضہ کرنا اسرائیل کا محض ایک خواب ہے جس کو پورا کرنے کیلیے اسرائیلی فوج نے غزہ کے بعد مغربی کنارے پر بھی حملے تیز کر دیے ہیں مغربی کنارے پر طولکرم کے علاقے پر لگاتار 15 گھنٹے اسرائیلی فوج نے بمباری کی جس سے انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا اب تک اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار ہو گئی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+