جموں کشمیر میں مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری 38 افراد ہلاک اور 19 زخمی

بس حادثہ

نیوز ٹوڈے : جموں کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں آج ایک بس 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 38 افردا ہلاک ہو گۓ جبکہ 19 افراد شدید زخمی ہو گۓ ریسکیو حکام کے مطابق جے کے 2سی این نمبر کی بس بٹوٹ سے کشتوار پرترنگل اسر کے قریب سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے 38 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ اور جو افراد زخمی ہوۓ ان میں سے 7 افراد کی حکات ناززک ہے زخمیوں کو جی ایم سی ڈوڈا اور جی ایم جموں ہسپتال منتقل کی گیا ہے-

رسیکیو حکام کا کہنا ہے کہ گہرائی سے لاشوں کو بازیافت کیا جا رہا ہے وزیر اعاطم نریندر مودی نے اس حادثے سے متعلق اپنے ایک پوسٹ پر مرنے والوں اور زخمیو ں کیلیے دکھ کا اظہار کیا ہے مودی نے پی ایم آر ایف سی سے مرنے والوں کے لواحقین کیلیے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کیلیے پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے اس حادثے پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق بس چونکہ گہری کھائی میں گری ہے اس لیے بس مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+