ترکیہ کے وکلاء کا اسرائیل کے خلاف مقدمہ درج
- 16, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ترکیہ کی حکومت اور ایڈووکیٹس نے مل کر اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کروا دیا ہے مقدمے میں نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے کئی اہلکاروں کو غزہ میں قتل عام کے جرم میں ملوث قرار دیا گیا ہے ترکیہ حکومت اور وکلاء نے عالمی عدالت انصاف سے یہ اپیل کی ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف جو الزامات عدالت میں پیش کیے گۓ ہیں عدالت ان کی جلد تحقیق کرے اور ملزموں کو سزا دی جاۓ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر کئی ملکوں نے ایکشن لینے کا فیصلہ تو کیا تھا لیکن ترکیہ نے اس پر سب سے پہلے عمل کر دکھایا ۔
ترکیہ کے بعد لاطینی امریکہ اور یورپ کے کئی ملکوں نے بھی عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کے خلاف دائر جنگی جرائم کی تحقیقات جلد کرائی جائیں اسرائیل کو اپنے ظلم اور قتل عام کا ہرجانہ کہیں نہ کہیں ضرور ادا کرنا پڑے گا کیونکہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم کی تمام حدوں کو پار کر دیا ہے 12 ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اب فلسطین میں قبرستان کیلیے جگہ کم پڑ گئی ہے اب شہید ہونے والے فلسطینیوں کو اجتماعی قبروں میں دفنایا جا رہا ہے ۔
تبصرے