نیتن یاہو کا جسٹن ٹروڈو کو جوابی بیا ن سابق اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کی تصدیق ہے

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے:  کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈ نے غزہ میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے جسٹن ٹروڈ نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی ان وحشیانہ کاروائیوں کو جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جسٹن ٹروڈ کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جواب دیا کہ غزہ میں ہونے والی اموات کا ذمہ دار اسرائیل نہیں بلکہ حماس ہے نیتن یاہو نے بے تکی بات کرتے ہوۓ غزہ کی موت کا سراسر الزام حماس پر لگا دیا ہے کہ حماس غزہ کے لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اسرائیل تو غزہ کے لوگوں کی مدد کر رہا ہے لیکن حماس نے اسرائیلی فوج کو ڈھال بنا کر غزہ میں قتل عام مچا رکھا ہے ۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم تو غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کیلیے موجود ہیں اور خود کو حماس کے حملوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں دنیا والوں کو حماس کا نہیں بلکہ اسرائیل کا ساتھ دینا چاہیے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے لوگوں کو محفوظ پناہیں مہیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حماس کے فوجی غزہ کے لوگوں کو نقل مکانی کرنے سے روک رہے ہیں ان حالات میں اسرائیل کو نہیں بلکہ حماس کو موردالزام ٹھہرانا چاہیے نیتن یاہو کا یہ جوابی بیان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے اور نیتن یاہو کا یہ بیان اس کے دماغی خلل کا ثبوت پیش کرتا ہے جس کا انکشاف چند روز قبل اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے کیا تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+