کیا غزہ کے الشفاء ہسپتال پر حملے میں امریکہ اسرائیل کے ساتھ ملوث ہے؟

ہسپتال الشفاء پر قیامت برپا

نیوز ٹوڈے: اسرائیلی فوج پچھلے کئی گھنٹوں سے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال میں گھس کر زمینی آپریشن کر رہی ہے اسرائیلی فوج حماس کے ہر ٹھکانے تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کے سامنے حماس کا جو بھی لڑاکا آ رہا ہے آئی ڈی ایف اس کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے اس کاروائی کے دوران اب تک 5 لڑاکے جاں بحق ہو چکے ہیں اور 200 کے قریب لڑاکوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے آئی ڈی ایف ہسپتال کے ایک ایک کونے کو کھنگال رہی ہے ہسپتال کے تمام مواصلاتی ذرائع کو کاٹ دیا گیا ہے آئی ڈی ایف کے ہسپتال پر حملے اور فائرنگ سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

الشفاء ہسپتال کے چیف نے بیان دیا ہے کہ اسرائیلی فوج زبردستی ہسپتال میں گھس گئی ڈاکٹرز اور عملے کو ہراساں کیا گیا اب تک اس آپریشن کے دوران ہسپتال میں 40 مریض دم توڑ چکے ہیں اور حماس کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ ہسپتال کے اندر اس وقت 9 ہزار لوگ پھنسے ہوۓ ہیں ان کی جان کو خطرہ ہے اور اسرائیل کو اس آپریشن کا سگنل امریکہ کی طرف سے دیا گیا ہے بائیڈن نے نیتن یاہو سے دو روز قبل فون پر بات کی بائیڈن کا کہنا تھا کہ الشفاء ہسپتال حماس کا مرکز ہے اور حماس کے لڑاکے ہسپتال سے چھپ کر آئی ڈی ایف پر حملے کر رہے ہیں الشفاء پر قیامت برپا کرنے والا اکیلا اسرائیل نہیں بلکہ امریکہ اس کے ساتھ ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+