چینی صدر کے دورہ امریکا کی اصل وجہ سامنے آگئی
- 16, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ایک طرف دنیا میں جنگ کے بڑے بڑے مورچے کھلے ہوۓ ہیں ایک طرف روس یوکرین جنگ جو پچھلے 21 مہینوں سے جاری ہے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہی اور اسرائیل حماس جنگ جو کہ 39 روز سے جاری ہے اس دوران چین کے صدر شی جنپنگ کا دورہ امریکہ اور بائیڈن سے ملاقات کسی معمہ سے کم نہیں ہے 2017 کے بعد چینی صدر کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے 6 سال بعد جنپنگ امریکہ پہنچے ہیں حالانکہ امریکہ اور چین کے درمیان کئی معاملات پر تناؤ برقرار ہے چین تائیوان کی وجہ سے ، روس اور یوکرین جنگ کی وجہ سے ، ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال کروانے پر اور اب اسرائیل حماس جنگ میں بھی۔
ان سبھی معاملات میں دونوں ملک ایک دوسرے کے حریف ہیں دونوں کی پالیسیاں ایک دوسرے کے مخالف ہیں پچھلے سال نومبر میں بالی کے مقام پر دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ملاقات بھی کی تھی لیکن اس کے بعد امریکہ میں چین کے جاسوس غباروں کی وجہ سے دونوں کے رشتوں میں مزید کھٹاس آ گئی تھی اسلیے اب یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ دونوں ملکوں کے صدور کے ملنے سے اسرائیل حماس جنگ اور روس یوکرین جنگ کے حوالے سے کیا بات چیت ہوتی ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے خیالات اور پالیسیوں میں بہت تضاد ہے۔
تبصرے