حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کمی کا اعلان

حج پالیسی

نیوزٹوڈے:  نگران حکومت نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایک لاکھ روپے تک کی کمی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حج پیکج میں بغیر سمجھوتے کے ایک لاکھ تک کمی کر دی ہے اور حج کو دس لاکھ ۷۵ ہزار روپے تک لے آئیں گے، اس سے قبل حج گیارہ لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2024 پر تین ماہ کام کیا ، سعودی نے حج پالیسی سے متعلق بھرپور تعاون کیا اور یہ پالیسی 2024 سے کابینہ منظور ہو چکی ہیں۔ حجاج کو موبائل ایپلیکیشن دی جائے گی وہ گم نہیں ہو گے , یہ ایپ آف لائن بھی چل سکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+