سپین کے وزیر اعظم کا نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام
- 17, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل حماس جنگ کے دوران جو ملک اسرائیل کے ساتھ کھڑے تھے وہ اب آہستہ آہستہ اپنے قدم پیچھے کھینچنے لگے ہیں یورپ کے جنوب میں واقع ملک سپین نے جنگ کے دوران پہلی مرتبہ کھل کر اسرائیل کے خلاف بیان دیے ہیں سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اسرائیلی وزیر اعظم سے دوٹوک کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں قتل عام کو فوراً روکے اسرائیل آنکھیں بند کر کے فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کر رہا ہے یہ فوراً روک دے پیڈرو سانچیز نے کہا کہ جس طرح ہم حماس کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں اسی طرح ہم اسرائیل کے ظلم وستم کے خلاف فلسطین کے ساتھ سختی سے کھڑے ہیں ۔
پیڈرو نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ حماس کی قید میں اسرائیل کے جو یہودی ہیں انہیں رہا کیا جاۓ لیکن ویسٹ بینک اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں سکولوں ، ہسپتالوں اور دوسری اہم عمارتوں کو جس طرح اسرائیل نشانہ بنا رہا ہے ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے سپین کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری نئی حکومت فلسطین کی الگ ریاسست کے قیام کیلیے پوری کوشش کرے گی پیڈرو سانچیز کے بیان کے یہ آخری الفاظ نیتن یاہو کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہیں جس کی سپین کے لوگوں نے بہت حمایت کی پیڈرو سانچیز کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اسرائیل سے کنارہ کرنے لگے ہیں ۔
تبصرے