رجب طیب اردگان نے اپنے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے دیا

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان

نیوز ٹوڈے:  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے جرمنی کے دورے سے قبل پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا ہے کیونکہ اسرائیل نے فلسطین میں جو 12 ہزار لوگوں کا قتل کیا ہے اس میں ایک تہائی صرف بچے ہیں اور ایسا ظلم ایک دہشتگرد ملک ہی کر سکتا ہے رجب طیب اردگان نے نیتن یاہو کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ میں اسرائیل سے یہ کہنا چاہہتا ہوں کہ تم فلسطین کو نیوکلیئر بم کی دھمکی دے رہے ہو کہ تمہارے پاس نیوکلیئر بم ہے لیکن یہ سن لو کہ تمہارا وقت ختم ہونے والا ہے تم بہت جلد جانے والے ہو ۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ جو ملک اور لوگ اسرائیل کی اس جارحیت کو دیکھتے ہوۓ بھی کچھ نہیں بول رہے اور کچھ نہیں کر رہے تو وہ بھی اسرائیل کے ساتھی سمجھے جائیں گے اور اگر اسرائیل نے اسی طرح اپنی وحشیانہ کاروائیاں جاری رکھیں تو پوری دنیا اسے دہشتگرد ہی کہے گی رجب طیب اردگان نے کہا کہ فلسطین میں ہو رہے اسرائیل کےظلم و تشدد سے اسرائیل کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے یہ حقیات سامنے آ چکی ہے کہ اسرائیل دشتگرد ہے حماس نہیں بلکہ حماس مجاہدوں کی ایک تحریک ہے جو اپنے حق اور اپنی آزادی کیلیے لڑ رہے ہیں ہم حماس کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+