سائنٹیفک امریکن نے بڑی تباہی کی پیشین گوئی کر دی

سائینٹیفک امریکن

نیوز ٹوڈے:  سائینٹیفک امریکن کی ایک رپورٹ میں بہت بڑی تباہی کی پیشن گوئی کی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ پر 800 ٹن کی کانٹی نینٹل میزائل سے حملہ کیا گیا تو یہاں کی 50 ریاستوں میں سے 48 ریاستیں تباہ ہو جائیں گی اور رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ صرف چار دنوں میں ٪90 لوگوں کا وجود دنیا سے مٹ جاۓ گا زمین کے نیچے بنکرز میں چھپے لوگ بھی ریڈی ایشنز سے نہیں بچ پائیں گے سائینٹیفک امریکن نے یہ خدشہ اس لیے ظاہر کیا ہے کیونکہ امریکہ کے تین تین دشمنوں روس ، چین اور شمالی کوریا کے پاس ایسی میزائلیں موجود ہیں ۔

اور ایران بھی ایسے ہتھیاروں کی تیاری کے قریب پہنچ چکا ہے ہو سکتا ہے کہ ایران ایسی میزائلیں خفیہ طور پر تیار کر بھی چکا ہو ایران امریکہ کو دھیان میں رکھ کر ہی ایسے ہتھیار تیار کر رہا ہے ان خطرات کے پیش نظر ایک امریکی میگزین نے دعوٰی کیا ہے کہ امریکہ اپنے نیو کلیئر ہتھیاروں کو جدید اور طاقتور بنانے میں تیزی لا رہا ہے اسرائیل کی حماس کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے بعد پوری دنیا میں نیوکلیئر جنگ کا خطرہ بڑھنے لگا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+