اسرائیل نے برساۓ راکٹ اور میزائلیں شام اور لبنان پر
- 18, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل حماس جنگ کا دائرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اسرائیلی فوج نے آج تین ملکوں پر حملہ کر کے تینوں ملکوں کو جنگ کیلیے للکارا ہے اسرائیلی فوج نے آج جنوبی لبنان میں حزب اللٰہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس سے حزب اللٰہ اینٹی ٹینک ٹھکانوں کو نقصان پہنچا ہے اسرائیلی فوج نے شام میں دمشق کے نواحی علاقوں پر بھی کئی میزائل حملے کیے ہیں اسرائیلی فوج نے شام کے ایک ائر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے اسرائیلی فوج نے شام میں ایران کے ٹھکانوں اور ملائیشیا کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے
اسرائیلی فوج نے القدس کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے اسرائیلی فوج نے آج میزائل اور راکٹ حنملوں سے شام کے کئی علاقوں کو دہلا دیا حالانکہ جنگ کے دوران شام نے اسرائیل کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ جنگ شروع ہوتے ہی شام نے ایسے تمام راستے جو فلسطین سے ملتے ہیں بند کر دیے تھے لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے شام پر بھی حملے کر دیے آج اسرائیلی فوج جس تیسرے ملک کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے وہ یمن ہے کیونکہ یمن کے حوثی لڑاکے جنگ کے دوران آئی ڈی ایف پر حملے کر چکے ہیں اس لیے اسرائیلی فوج یمن میں حوثیوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے
تبصرے