اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصا ف میں کیس دائر کرنے کا کیا اعلان جنوبی افریقہ کے صدر نے
- 18, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: جنوبی افریقہ کے صدر متامیلارامافوسا نے صیہونی حکومت کے غزہ پر کیے جا رہے جنگی جرائم کے خلاف عالمی فوجی عدالت میں کیس دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے الجزیرہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل نسل کشی اور جنگی جرائم کر رہا ہے عوامی انفرانسٹرکچر ، سکولوں اور ہسپتالوں کو تباہ کر رہا ہے اور عام لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار رہا ہے ہم اس کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں اور عالمی فوجداری عدالت کو اسرائیل کی ان کاروائیوں پر تحقیقات کی ضرورت ہے اسرائیل جو قتل عام کر رہا ہے ہم اسے خاموشی سے دیکھ نہیں سکتے
اسلیے ہم اسرائیل سے اپنے تمام سفارتی اور دوسرے تعلقات ختم کرتے ہیں جنوبی افریقہ کے صدر نے اپنے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک سرکاری دورے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت غزہ پٹی ایک حراستی کیمپ میں تبدیل ہو چکی ہے مزید جانوں کے ضیاء کو بچانے کیلیے دنیا کے مختلف ملک اسرائیل پر زور ڈالیں کہ وہ مزید جارحیت کو فوری طور پر روک دے جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا کہ یہ کسی صورت پر بھی قابل قبول نہیں کہ بے گناہ لوگوں کو اس طرح قتل کیا جاۓ اور انہیں اجتماعی سزا دی جاۓ اس کا واحد حل فلسطین کیلیے ایک آزاد ریاست ہے
تبصرے