روس نے کی اپنی سب سے خطرناک نیوکلیئر میزائل ایون گارڈ قازکستان کی سرحد پر تعینات

 

     نیوز ٹوڈے : روس نے سردیاں آنے سے پہلے ہی یوکرین جنگ کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ روس نے یوکرین کے خلاف اپنی نیو کلیئر میزائل قازکستان کی سرحد پر تعینات کر دی ہے روس کے وزیر خارجہ نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سب سے خطرناک میزائل ایون گارڈ یوکرین کے خلاف تعینات کر دی ہے روس کی یہ جنگی تیاری نہ صرف یوکرین بلکہ کئی یورپی ملکوں کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے اس میزائل کی رفتار آواز کی رفتار سے 27 گنا زیادہ ہوتی ہے اس میزائل کی رینج 12 ہزار کلو میٹر سے بھی زیادہ ہے 

      یہ میزائل کسی بھی راڈار یا ڈیفینس سسٹم کی پکڑ میں نہیں آتی ایون گارڈ میزائل کو روس کی خطرناک ترین میزائل مانا جاتا ہے جو روس نے 5 سال قبل 2018 میں تیار کی تھی اس میزائل کی تعیناتی سے مراد ہے کہ اب روس کی طرف سے صرف ایک بٹن دبانا باقی ہے لیکن اس میزائل کا رخ کس جانب ہوگا کیا اس میزائل کا نشانہ نیٹو کا کوئی ملک یا یوکرین ہوگا یا پھر امریکہ ابھی تک یہ وضاحت نہیں دی گئی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+