حوثی لڑاکوں نے دی اسرائیل کو دھمکی بحیرہ احمر میں موجود اس کے جہازوں پر حملے کی

 

      نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران بہت جلد  جنگ کا ایک اور مورچہ کھل سکتا ہے اسرائیل کے خلاف نفرت کی آگ میں جل رہے حوثیوں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اگر غزہ میں اسرائیل نے اپنے حملے نہ روکے تو وہ بھی بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نہ چھوڑیں گے حوثیو ں نے اسرائیل کو صرف دھمکی نہیں دی بلکہ جنگ کے دوران حوثی لڑاکوں نے اسرائیل پر 6 مرتبہ حملے کیے ہیں حالانکہ یمن میں بیٹھے حوثی لڑاکوں کا اسرائیل سے فاصلہ 2000 کلو میٹر ہے لیکن انہوں نے مشرقی غزہ پر اسرائیلی قبضے کے دعووں سے طیش میں آ کر جنوبی اسرائیل پر کئی بلیسٹک میزائلیں گرا دیں حوثی لڑاکوں نے اسرائیل پر ایک مرتبہ پھر حملے کرکے یہ جتا دیا ہے کوہ وہ حماس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں 

     اور اگر اسرائیل نے حملے نہ روکے تو وہ اسرائیل کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں ہی ڈبو دیں گے بحیرہ احمر میں صرف اسرائیل کے ہی نہیں بلکہ امریکہ کے جہاز بھی تعینات ہیں حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے مال بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اسرایئیل کے جہازوں کو نشانہ بنانے کیلیے سمندر کنارے اپنے راکٹ اور میزائلیں تعینات کر دیے ہیں ایک برطانوی اخبار نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ حوثیوں کے پاس ایران سے ملی کئی خطرناک میزائلیں موجود ہیں جو سمندر میں بہت دور تک مار کر سکتی ہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+