ترکیی نے اسرائیل کے خلاف ایسا قدم اٹھالیا جو آج تک کسی ملک نے نہیں اٹھایا

رجب طیب اردگان

نیوز ٹوڈے: اسرائیل کے خلاف دنیا کے کسی ملک نے ایسا ایکشن نہیں لیا جیسا ترکیہ نے لیا ہے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے برلن سے واپسی پر یہ بیان دیا ہے کہ انہوں نے 2000 وکلاء کی ایک ٹیم تیار کی ہے جو پوری دنیا میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف کیس دائر کریں گے اسرائیل کی گھناؤنی کاروائیوں کی تحقیق کیلیے تمام عدالتوں میں درخواست پیش کریں گے رجب طیب اردگان نے کہا کہ جو کچھ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے ساتھ کر رہی ہے-

اگر کوئی مسلمان ملک ایسی کاروائی کسی یہودی ملک کے خلاف کرتا تو کسی کو عالمی عدالت انصاف جانے کی ضرورت نہ پڑتی بلکہ عدالت خود ہی کوئی بڑا ایکشن لیتی لیکن فلسطین کے معاملے پر عالمی عدالتیں خاموش ہیں رجب طیب اردگان نے اپنے بیان میں یہ بی کہا کہ اسرائیل نے غزہ کا نقشہ ہی بگاڑ دیا ہے غزہ میں جنگ بندی ہو جانے کے بعد ترکیہ غزہ میں سکولوں ، ہسپتالوں اور شہر کی از سر نو تعمیر کیلیے پوری کوشش کرے گا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+