اسرائیلی فوج کا اقوام متحدہ کے سکول الفخورہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ

الفخورہ پناہ گزین کیمپ

نیوز ٹوڈے: اسرائیلی فوج کے حملے آج 43 ویں دن بھی جاری ہیں اسرائیلی فوج نے آج خان یونس کیمپ پر بمباری کی ہے جس سے 26 افراد شہید ہوۓ ہیں نصرہ ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ خان یونس کے شہر حماد پر اسرائیلی حملے کے بعد 26 لاشیں اور 23 زخمی ہسپتال لاۓ گۓ جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے الفخورہ پناہ گزین سکول کیمپ پر بھی حملہ کیا جس میں 200 فلسطینی شہید ہوگۓ۔

ان شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اس سکول میں سینکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی خان یونس کیمپ میں شہید ہونے والوں میں 6 صحافی بھی شامل ہیں قطر ، جرمنی اور سعودی عرب نے فلسطین میں اقوام متحدہ کے سکولوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے فلسطینی صدر نے امریکی صدر پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ فلسطین میں جنگ بندی کراۓ شمالی غزہ کے کئی علاقوں میں اس وقت اسرائیلی فوج شدید بمباری کر رہی ہے اس وقت تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بارہ ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+