اسرائیل اور غزہ میں پانچ روزہ جنگی بندی کا اعلان

جنگ بندی کا معاہدہ

نیوز ٹوڈے: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے دعوٰی کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کی جنگ بندی پر راضی ہو گۓ ہیں اسرائیل اور حماس کے اس معاہدے کی امریکہ نے بھی حمایت کی ہے جس کو فریقین نے تسلیم کر لیا معاہدے کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان یہ طے پایا ہے کہ غزہ میں پانچ روز کیلیے جنگ بندی کا وقفہ کیا جاۓ گا فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ روز کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں 50کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے ۔

دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا یہ معاہدہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے جس میں قطر نے اہم کردار ادا کیا ہے واشنگٹن پوسٹ کی یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو یر غمال بناۓ گۓ اسرائیلیوں کی رہائی کیلیے حماس کے ساتھ بات چیت جاری ہے اس معاملے پر جو چیلنجز باقی ہیں وہ معمولی نوعیت کے ہیں بہت جلد حماس کے ساتھ یر غمالیوں کی رہائی کے بدلے عارضی جنگ بدٓندی کا معاملہ طے پا جائے گا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے لیکن اس نے مکمل جنگ بندی کی تجویز کو رد کر دیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+