اسرائیلی چینل 14 کے اینکر نے دی امریکہ کو دھمکی
- 20, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور حماس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل اچانک ایک دوسرے کے آمنےسامنے آ ن کھڑے ہوۓ ہیں ان دونوں ملکوں کے آپسی تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو چکے ہیں کہ ان کے متعلق وہ مثال صادر آتی ہے کہ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ، جنگ میں اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جو جبرو تشدد کر رہا ہے اس کو رکوانے کیلیے امریکہ پر پوری دنیا کی طرف سے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے پوری دنیا کا اسرائیل کے خلاف غصہ امریکہ پر پھوٹ رہا ہے ایسے میں امریکہ نے ان یہودیوں کو دھمکی دی ہے جو فلسطین کے مختلف علاقوں میں عام فلسطینی شہریوں کو قتل کر رہے ہیں ان کے گھروں ، گاڑیوں ، کھیتوں اور املاک کو تباہ کر رہے ہیں ۔
امریکہ نے ایسے یہودیوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ان کاروائیوں سے باز نہ آۓ تو ان پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی انہیں امریکہ کا ویزا نہیں دیا جاۓ گا بائیڈن کی یہ دھمکی اسرائیل کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے دوسری طرف اسرائیل کی شیطانیت بھی کھل کر دنیا کے سامنےآنے لگی ہے اسرائیل نے اب امریکہ کو بھی نہیں چھوڑا اسرائیل کے ایک بڑے چینل 14 نے کہا ہے کہ ہم ہر روز ماریں گے اور مارتے ہی رہیں گے ہم اتنا ماریں گے جتنا آج تک عرب کی تاریخ میں قتل عام نہیں ہوا اس نے کہا ہم امریکہ سمیت ساری دنیا سے لڑنے کیلیے تیار ہیں اسرائیلی اینکر نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی للکارہ ہے ۔
تبصرے