حوثی لڑاکوں نے جنوبی بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز کو یرغمال بنا لیا
- 20, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ایران کی حمایت یافتہ یمن میں حوثی جماعت عملی طور پر حماس کے ساتھ جنگ کے میدان میں اتر آئی ہے حوثیوں نے جنوبی بحیرہ احمر میں یمن کے ایک مال بردار جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اس جہاز کا نام گلیکسی لیڈر ہے یہ جہاز ایک برطانوی کمپنی میں رجسٹرڈ ہے اس جہاز کا مالک اسرائیلی ٹائیکون ابراہم انگر ہے حوثیوں نے اس کاروائی سے ایک ہفتہ قبل یہ دھمکی دی تھی کہ وہ اسرائیل سے منسلک کسی بھی جہاز پر حملہ کر سکتے ہیں اسرائیلی کمپنیوں کے بحری جہازوں یا یا اسرائیلی کمپنیوں میں تیار کیے گۓ دوسرے ملکوں کے جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا جاۓ گا ۔
حوثی لڑاکوں نے واضح کہہ دیا تھا کہ ایسے کسی بھی جہاز کو نہ چھوڑا جاۓ گا جس پر اسرائیل کا جھنڈا لگا ہوگا حوثی فوج کے کمانڈر یحییٰ ساریہ نے نے اپنے ایک بیان میں تمام ملکوں سے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ وہ اسرائیلی جہازوں پر عملے کے طور پر کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو واپس بلوا لیں اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو اسرائیل جہازوں کے ساتھ انہیں بھی یرغمال بنا لیا جائے گا ایک ہفتہ قبل دی گئی دھمکیوں پر اب حوثی لڑاکوں نے کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔
تبصرے