ترکی کا مال بردار جہاز بحیرہ اسود میں طوفان کے باعث تباہ
- 21, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کا کافکا میٹلر نامی کارگو شپ بحیرہ اسود میں لا پتہ ہو گیا تفصیل کے مطابق یہ جہاز جب سمندری طوفان کی زد میں آیا اس وقت یہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود میں سفر کر رہا تھا اس وقت تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے جہاز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد عملے کے بارہ افراد سمیت جہاز کے غرق ہونے کی اطلاع ملی ہے سمندر میں طوفان اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ریسکیو ہیلی کاپٹروں یا ریسکیو کشتیوں کی مدد سے جہاز کو تلاش کرنا فعل حال ممکن نہیں ۔
حکام کے مطابق جہاز کی تلاش کا کام شروع کرنے کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف مناسب موسم کا انتظار ہے جیسے ہی طوفان تھمے گا امدادی ٹیمیں روانہ کر دی جائیں گی جہاز میں سوار جو 12 افراد لاپتہ ہوۓ ان میں جہاز کا کپتان بھی شامل تھا جہاز نے آخری مرتبہ اتوار کی صبح 10 بج کر 29 منٹ پر پریشانی کا سگنل بھیجا تھا اس کے بعد جہاز لاپتہ ہو گیا ۔
تبصرے