اسرائیل ڈیڑھ ماہ میں ہی ساتھی ملکوں سے سود پر قرض لینے پر مجبور ہو گیا فائینینشل ٹائمز
- 21, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور حماس کی جنگ پچھلے ڈیڈھ مہینے سے جاری ہے لیکن اسرائیل کی طاقتور اور حماس سے کئ گنا بڑی فوج مٹھی بھر حماس کو ہرا نہیں پائ بلکہ یوں کہا جاۓ تو بے جا نہ ہو گا کہ حماس کے 1300 لڑاکوں نے اسرائیل کی 30 ہزار فوج کو تیرہ دنوں میں ہی دن کو تارے دکھا دیے حماس کے حملوں سے اسرائیلی فوج اس قدر بوکھلا گئی کہ اس نے عام فلسطینیوں کو مارنا شروع کر دیا ہے اسرائیل جیسے خود کفیل اور طاقتور ملک کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جنگ کے تین روز بعد ہی گیارہ اکتوبر کو امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیار بھجوانا شروع کر دیے تھے۔
یورپی میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران اسرائیل کو امریکہ اور یورپی ملکوں سے ہتھیار لگاتار مل رہے ہیں اور اسرائیل خود بھی دھڑا دھڑ ہتھیار بنا رہا ہے لیکن حماس کے خلاف غزہ میں اس کا کوئی ہتھیار کارگر ثابت نہیں ہو رہا فائینینشئل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے ساتھی ملکوں سے 6 بلین ڈالر کا قرض بھی لیا ہے جنگ کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی اسرائیل معاشی لحاظ سے بھی اس حد تک کنگال ہو چکا ہے کہ اس نے دوسرے ملکوں سے سود پر قرض لینا بھی شروع کر دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی فوج نے اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے لیکن حماس کے سامنے اس کی ایک نہیں چل رہی ۔
تبصرے