حزب اللہ کا ایک بار پھر اسرائیل پر راکٹ برسانے کے انکشافات

حزب اللٰہ کی سرحد

نیوز ٹوڈے:  لبنان کی سرحد سے حماس کے  چئیرمین حزب اللہ کی فوج نے ایک بار پھر اسرائیل پر کئی راکٹوں کی بارش کی۔ حزب اللہ نے چار راکٹ حملوں سے اسرائیلی پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللٰہ نے ا سرائیل پر ایک مرتبہ پھر حملے کرکے حماس کو یہ یقین دلایا ہے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے حماس کے کئی ٹھکانوں پر جنگی طیاروں سے حملے کیے ہیں جس سے حماس کے کئی ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے اسرائیلی فوج نے آج ویسٹ بینک سے 38 افراد کو گرفتار کیا ہے حماس کی القاسم بریگیڈ نے بھی آج اسرائیل کے کئی ٹینک تباہ کر دیے ہیں ۔

القاسم نے راکٹ حملوں سےآئی ڈی ایف کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کا وڈیو بھی جاری کیا ہے ویسٹ بینک کے علاقے جنین میں حماس لڑاکوں نے اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا ہے جس میں کئی اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر سامنے آ رہی ہے اسرائیل کے ایک ٹینک نے آج پھر ایک مسجد کو شہید کر دیا اور مسجد کو شہید کرنے کا وڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں اسرائیلی فوج مسجد کو شہید کرکے خوشی منا رہی ہے اسرائیلی فوج ظلم کی تمام حدوں کو پا ر کرتے ہوۓ غزہ میں ہسپتالوں ، مسجدوں اور سکولوں کو نشانہ بنا رہی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+