پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش ، ایک اور بڑی کامیابی مل گئی
- 21, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پی پی ایل کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے سجاول میں کنویں میں سے گیس کے اور تیل کے ذخائر دریافت کیے گئے ہے۔ ماری پیٹرولیم کا مشترکہ کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ 69 ملین معیاری مکعب فٹ کی پیداوار حاصل ہوگی۔ گیس کے ساتھ ساتھ کنویں سے ہی تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں۔ان ذخائر کا ملنا ملک سے گیس اور تیل کے بحران کو بھی ختم کر سکتا ہے۔
اور جی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق، چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر تیل اور گیس کی فیلڈ کو قومی پیداوار سے ملا دیا جائےگا اس سے قبل کچھ ماہ میں غازیچ کنویں سے بھی گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے تھے ، دو ماہ کے اندر اندر یہ دوسری بڑی کامیابی ہے-
وسیم حسن
تبصرے