چین نے عرب ممالک کو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بلا کر قدم اٹھا لیا
- 21, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: چین کے صدر شی جنپنگ نے امریکہ سے لوٹتے ہی امریکہ کو بہت بڑی دھمکی دے دی چین نے آج اپنے ملک میں او آئی سی کے 6 ملکوں کے رہنماؤں کا استقبال کیا جس میں پانچ عرب اور مسلم ملکوں کے رہنما شامل ہیں بیجنگ میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں غزہ جنگ کو زیر بحث لایا گیا مسلم ملکوں کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بند کروانے کیلیے اسرائیل پر دباؤ بڑھا یا جائے اسرائیل کے ظلم وتشدد کو فوری طور پر بند کرایا جاۓ ۔
بیجنگ میں ہونے والی میٹنگ میں جن ملکوں کے رہنما شامل تھے ان میں ان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ، اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی ، مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری ، انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رینٹو مارسودی ، فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض الملیکی اور او آئی سی کے وزیر خارجہ حسین براہم طٰہ شامل تھے ان ملکوں نے چین سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ پر دباؤ بڑھاۓ کہ وہ اسرائیل سے غزہ میں جنگ بند کرواۓ مسلم ملکوں کا یہ گروہ مشرق وسطٰی کے دوسرے بڑے بڑے اور طاقتور ملکوں کا دورہ بھی کرے گا لیکن انہون نے سب سے پہلے چین کا دورہ اس لیے کیا ہے کیونکہ چین نے اس گروپ کو اپنے ہاں بلوا کر امریکہ کو سیدھی دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف ہر مورچے پر بساط بچھاتا رہے گا ۔
تبصرے