امریکہ کو دھمکیوں پر حوثی جنگجوؤں کا ردعمل

حوثی جنگجوؤں کا ردعمل

نیوز ٹوڈے:   دو روز قبل یمن کے حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر سے اسرائیل کے ایک مال بردار جہاز کو یرغمال بنا لیا تھا اس کاروائی سے ایک ہفتہ قبل ہی انھوں نے اسرائیل اور پوری دنیا کو یہ دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیل یا اسرائیلی سامان لے جانے والے اور لے کر آنے والا کوئی جہاز بحیرہ احر میں یمن کی سر حد کے قریب بھی نظر آیا تو اسے یر غمال بنا لیا جائے گا اور یمن نے دو روز قبل ایسا کر دکھایا اب ایران کی ایک نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یمن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کیے گۓ جہاز کو فوراً چھوڑا جاۓ امریکہ نے اپیل کے ساتھ ساتھ یمن کے حوثیوں کو دھمکی بھی دی ہے کہ اگر جہاز کو نہ چھوڑا گیا تو حوثیوں کے خلاف کاروائی کی جاۓ گی ۔

امریکہ کی دھمکی کے جواب میں حوثیوں نے بھی نے بھی دو ٹوک جواب دیا کہ جہاز کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جاۓ گا جب تک یمن میں جنگ بند نہ ہو جاۓ اور غزہ کے لوگوں تک مدد کی سپلائی جاری نہ کی جاۓ حوثییوں کے اس جواب سے یہ اندازے لگاۓ جا رہے ہیں کہ حوثی ایران کی پشت پناہی میں ہی امریکہ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں امریکہ کی دھمکی کے بعد یمنی فضائیہ نے جہاز کے تمام عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر جہاز کو یمن کے قریب لے جانے کی تمام وڈیو جاری کر دی ہے حوثی لڑاکے امریکہ اور اسرائیل کے سب سے خطرناک دشمن ہیں جو بحیرہ احمر، عمان اور بحیرہ عرب میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ کا مورچہ تیار کر رہے ہیں حوثیوں کے پاس کروز میزائلوں ، بلیسٹک میزائلوں ، راکٹ لاؤنچرز ، ڈرونز اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے اس لیے حوثیوں کی جنگی تیاری سے امریکہ اور اسرائیل بے چین ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+