حزب اللٰہ کے لڑاکوں نے لیا بدلہ اسرائیل پر بموں کی بارش برسا کر

بموں کی بارش

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے 45000 حماس کی فوج میں سے 10000 کو شہید کر دیا ہے اور انہوں نے حماس کی 1300 سرنگوں میں سے 700 سرنگیں بھی تباہ کر دی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل غزہ میں جیت کے کتنے ہی دعوے کر لے اور کتنے ہی خواب دیکھے حقیقت میں اسرائیل اس جنگ میں بری طرح پھنستا جا رہا ہے کیونکہ اب حماس کے ساتھ ساتھ حزب اللٰہ نے اسرائیل پر حملے شروع کر دیے ہیں حزب اللٰہ نے اب لبنان کی سرحد سے اینٹی ٹینک میزائلوں سے اسرائیل کے شہروں پر حملے شروع کر دیے ہیں اسرائیلی فوج اب دو دو مورچوں پر جنگ لڑ رہی ہے حزب اللٰہ نے آج اسرائیل پر سینکڑوں راکٹوں سے حملہ کیا ہے حزب اللٰہ نے ان حملوں سے اسرائیل میں موجود ایک اسرائیلی پوسٹ کو تباہ کرنے کا وڈیو بھی جاری کیا ہے حزب اللٰہ نے آج اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

حزب اللٰہ نے اسرائیل کے مشرقی حصے پر بموں کی بارش برسا دی اسرائیل کے ڈیفینس سسٹم بھی حزب اللٰہ کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہے حزب اللٰہ کے ان حملوں کو غزہ میں حماس پر حملوں کے بدلے کی کاروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے دوسری طرف لبنان میں آئی ڈی ایف نے حزب اللٰہ کے کئی ٹھکانوں پر گولہ باری کی تھی جس کا بدلہ آج حزب اللٰہ نے سود سمیت وصول کیا ہے حزب اللٰہ کے پاس اسرائیل سے لڑنے کا خوب تجربہ ہے اور حزب اللٰہ کے لڑاکے لبنان کی فوج سے زیادہ طاقتور ہیں اور انہیں ایران کا ساتھ بھی حاصل ہے اور اب حزب اللٰہ بھی حماس سے بڑھ کر اسرائیل پر حملے کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+