مالدیپ کے صدر کا بھارت کے ساتھ اسرائیل کو بھی بڑا جھٹکا

مالدیپ کے نۓ صدر

نیوز ٹوڈے:   مالدیپ کی نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام سے کیے گۓ وعدے پورے کرنے کا اعلان کر دیا ہے مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بر سر اقتدار آۓ تو ملک کے اسٹریٹجک اہمیت والے علاقوں سے بھارتی فوج کو نکال دیں گے اور اب انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوۓ بھارتی فوج کو اپنے ملک سے واپس چلے جانے کا حکم دے دیا ہے مالدیپ کے صدر کا یہ اعلان بھارت کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے لیکن مالدیپ کی حکومت نے بھارت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی بہت بڑا جھٹکا دیا ہے مالدیپ نے ایک ایسا قانون لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے جسے سن کر اسرائیل کو بھیکرنٹ لگا ہے۔

محمد معیزو نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسے قانون کی تیاری کر رہے ہیں جس کے بعد کوئی بھی اسرائیلی یا یہودی مالدیپ نہیں آ سکتا مالدیپ نے اسرائیل کے ساتھ تمام کاروبار اور تجارت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ مالدیپ نے اپنے ملک میں یہودیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے مالدیپ حکومت نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً یہ فیصلہ کیا ہے مالدیپ اسلامی ملکوں کی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کا ممبر ہے اور غزہ میں اسرائیلی تشدد اور قتل عام کی مذمت کرنے والے ملکوں میں شامل ہے مالدیپ پارلیمنٹ کے ایک رکن محمد نشید عبداللٰہ نے 20 نومبر کو حکومت کے سامنے یہ پروپوزل رکھا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لیتے ہوۓ اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کر دیے جائیں اور اب بہت جلد مالدیپ حکومت اس تجویز کو قانون کا حصہ بنا دے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+