آزاد فلسطین کا قیام ناگزیر ہے، سعودی فرمانروا محمد بن سلمان
- 22, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: غزہ پر اسرائیل کے حملے روکنے کیلیے برکس پلس ممالک کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب کے فرمانروا شہزادہ محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم غزہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں سعودی ولی عہد نے دنیا بھر سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا ہے سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں تمام ممالک سے اپیل ہے کہ غزہ کی موجودہ تباہ کن صرتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ 1967 کی متعین کردہ حد بند ی کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے ۔
اس وقت غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بھوک اور افلاس میں مبتلا فلسطینیوں کی مدد کیلیے محفوظ راہداری کی ضرورت ہے فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالنا ناقابل برداشت ہے غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے کیلیے دنیا بھر کے تمام ملکوں کو اپنا کردار اد اکرنا چاہیے محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عوامی عطیہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے جس میں فلسطینیوں کیلیے اب تک نصف بلین ریال جمع ہو چکے ہیں جو غزہ میں 31 ہزار سے زائد زخمیوں اور 15 لاکھ بے گھر لوگوں کی امداد کیلیے استعمال کیے جائیں گے ۔
تبصرے