بھارتی کرکٹ شائقین نے دیں ٹریوس ہیڈ کو قتل کی دھمکیاں سوشل میڈیا پر

آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل

نیوز ٹوڈے:  احمد آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین کے ہوش اڑ گئے، کیونکہ ہوم گراؤنڈ پر حریف سے ہارنا دوہری ذلت ہے۔ میکرز نے آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کو جان سے مارنے اور ان کی ایک سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی دھمکی دی۔ شائقین نے سوشل میڈیا پر اسٹار پلیئر ٹریوس ہیڈ کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جس پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی شائقین کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اور ان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ صارفین نے ایسے بد تمیز لوگوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا بھی مطالبہ بھی کیا میزبان ملک سے ہار برداشت نہ ہونے پر ان کا متعصب چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا جب معاملہ قابو سے باہر ہونے لگا تو بھارت کے سابق اسپنر ہر بھجن سنگھ نے آسٹریلوی کرکٹر اور ان کے اہل خانہ کو گالیاں اور دھمکیاں دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ مخالف ٹیم بہتر کارکردگی کی وجہ سے جیتی ہے اس پر کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا بالکل درست نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+