آئی سی سی سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جنوبی افریقہ کے صدر نے
- 23, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: جنوبی افریقہ نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں ایک تحریک پاس کی ہے جس میں غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے دونوں ملکوں اسرائیل اور جنوبی افریقہ کے مابین تناؤ اور کشیدگی بڑھ گئی ہے اس لیے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں اسرائیل کا سفارتخانہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جنوبی افریقہ کے پارلیمنٹ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرنے پر ووٹنگ کرائی گئی جس کے حق میں 248 ووٹ اور مخالفت میں 91 ووٹ ڈالے گۓ ۔
ووٹنگ کے بعد اب اس قرارداد پر عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا اختیار جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کے پاس ہے ووٹنگ سے پہلے ہی اسرائیل نے اپنے سفیر کو جنوبی افریقہ سے واپس بلوا لیا تھا اس سے قبل جنوبی افریقہ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اب بھی رامفو سا نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جو جنگی جرائم کر رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہیں اسرائیل نے غزہ میں 14 ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کر دیا ہےاس قتل عام پر آئی سی سی نیتن یاہو کے خلاف وارنٹ جاری کرے ۔
تبصرے