ویگنر نے کیا فیصلہ حزب اللٰہ کو اپنا سب سے خطرناک ڈیفینس سسٹم دینے کا

خطرناک ڈیفینس سسٹم

نیوز ٹوڈے:   روس کی پرائیویٹ فوج ویگنر کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ویگنر گروپ لبنان کے ایک بہت بڑے گروہ حزب اللٰہ کو ایئر ڈیفینس سسٹم دینے کی تیاری کر رہا ہے یہ خبر امریکہ کی انٹیلیجنس کی طرف سے سامنے آئی ہے کہ ویگنر نے فلسطینیوں کی مدد کیلیے حزب اللٰہ کو اپنا سب سے خطرناک ڈیفینس سسٹم دینےکا فیصلہ کیا ہے ویگنر گروپ فوج کا مطلب ہے روس کی فوج ، کیونکہ ویگنر گروپ روس کی عسکری طاقت کا حصہ ہے اور اس سے پہلے وہ یوکرین میں اپنی طاقت کا لوہا منوا چکی ہے روس کے پاس ایسے طاقتور ایئر ڈیفینس سسٹم موجود ہیں جو کریمیا اور روس کے دوسرے علاقوں پر یوکرین کے تمام ہتھیاروں کو ناکارہ بناتے رہے ۔

لیکن ان میں سے کوئی بھی ہتھیار روس کے کسی علاقے پر حملہ نہ کر سکا اور اب روس نے ایسا ہی دفاعی نظام حزب اللٰہ یا ایران کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہےامریکی رپورٹ کے مطابق واضح نہیں ہے کہ روس یہ سسٹم ایران کو دے گا یا حزب اللٰہ کو لیکن اگر یہ ہتھیار ایران کو بھی ملا تو اس وقت ایرا ن اور حزب اللٰہ کا مقصد ایک ہی ہے اور وہ اسرائیل کو ہرانا ہے اور اس مقصد کیلیے ایران دل کھول کر حزب اللٰہ کو ہتھیار سپلائی کر رہا ہے روس نے بھی برکس کے سربراہی اجلاس میں تنازع کے سیاسی حل کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی بھر پور حمایت کی ہےاور جنگ بندی کیلیے ہر ممکن کوشش کا یقین دلایا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+